این سی سی آئی اے کراچی زون کی کارروائی، پیکا ایکٹ کے تحت مطلوب ملزم گرفتار

image

نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA) کراچی زون نے سوشل میڈیا پر مبینہ ریاست مخالف سرگرمیوں کے مقدمے میں نامزد مفرور ملزم حمزہ فاروق کو گرفتار کرلیا۔

حکام کے مطابق ملزم کا تعلق اٹک سے ہے اور وہ حالیہ دنوں میں کراچی کے علاقے گلستانِ جوہر میں رہائش پذیر تھا۔ ملزم ایف آئی آر نمبر 37/2026 میں مطلوب تھا، جو پیکا ایکٹ کی دفعات 3 اور 26-A کے تحت درج کی گئی۔

حکام کا کہنا ہے کہ ملزم پر سوشل میڈیا کے ذریعے اہم شخصیات کے خلاف مبینہ طور پر جھوٹے اور گمراہ کن الزامات پر مشتمل پوسٹس شیئر کرنے کا الزام ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US