شادی کا جھانسہ اور نازیبا ویڈیوز کے ذریعے بلیک میلنگ: گلستانِ جوہر سے ملزم گرفتار

image

نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کراچی زون نے ایک خاتون کو شادی کا جھانسہ دے کر نازیبا تصاویر و ویڈیوز بنانے اور بلیک میل کرنے کے الزام میں گلستانِ جوہر سے ملزم شعیب نواز آفریدی کو گرفتار کرلیا ہے۔

متاثرہ خاتون نے این سی سی آئی اے میں شکایت درج کروائی تھی کہ اس نے ملزم سے ایک گاڑی کرائے پر حاصل کی تھی، جس کے بعد ملزم نے اعتماد حاصل کر کے دوستی کی اور پھر شادی کے بہانے نجی تصاویر و ویڈیوز بنا کر مسلسل بلیک میل اور ہراساں کرنا شروع کردیا۔

ابتدائی معلومات کے مطابق ملزم خواتین کو کرائے پر گاڑیاں فراہم کرنے کی آڑ میں روابط قائم کر کے ان کی نجی تصاویر و ویڈیوز کے ذریعے بلیک میل کرتا تھا، جبکہ ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US