بجلی فی یونٹ 2 روپے 56 پیسے مہنگا کرنے کی درخواست، نیپرا کا فیصلہ محفوظ

image

ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے ایک اور بری خبر، ستمبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی فی یونٹ 2 روپے 56 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست پر نیپرا نے سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا۔

سماعت کے دوران سی پی پی اے حکام نے بتایا کہ ستمبر میں بجلی کی اوسط فیول لاگت 10 روپے 2 پیسے فی یونٹ رہی جبکہ تخمینہ 7 روپے 46 پیسے تھا۔ درخواست منظور ہونے کی صورت میں صارفین پر 32 ارب 66 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑنے کا خدشہ ہے۔

پاور ڈویژن کے مطابق مختلف اقدامات کے ذریعے ممکنہ اضافے کو 5 سے 6 روپے کے بجائے 2 روپے 56 پیسے فی یونٹ تک محدود کیا گیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US