سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ، فی تولہ 4 لاکھ 12 ہزار روپے سے تجاوز کرگیا

image

عالمی اور مقامی صرافہ مارکیٹس میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 کیرٹ فی تولہ سونا 2400 روپے کے اضافے کے بعد 412,136 روپے کا ہوگیا ہے۔

24 کیرٹ 10 گرام سونا 2058 روپے بڑھ کر 353,340 روپے جبکہ 22 کیرٹ 10 گرام سونا 1886 روپے اضافے کے ساتھ 323,906 روپے کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونا 24 ڈالر کے اضافے کے بعد 3896 ڈالر فی اونس ہوگیا ہے۔

دوسری جانب چاندی کی قیمتوں میں بھی تیزی دیکھی گئی ہے۔

فی تولہ 24 کیرٹ چاندی 100 روپے کے اضافے سے 5488 روپے اور 10 گرام 24 کیرٹ چاندی 86 روپے بڑھ کر 4705 روپے کی ہوگئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی 1.00 ڈالر اضافے کے ساتھ 50.10 ڈالر ریکارڈ کی گئی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US