سونے کی قیمت میں ایک ہی دن میں 10 ہزار 800 روپے کی بڑی کمی

image

عالمی اور مقامی صرافہ مارکیٹس میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں بڑی کمی آگئی۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق جمعہ کے روز ملک میں 24 کیرٹ فی تولہ سونا 10800 روپے کی کمی کے بعد 409,736 روپے کا ہوگیا ہے۔

اسی طرح 24 کیرٹ 10 گرام سونے کی قیمت میں 9259 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد اس کی قیمت 351282 روپے ہوگئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 108 ڈالر کی کمی کے ساتھ 3872 ڈالر ہوگئی ہے۔

دوسری جانب چاندی کی قیمتوں میں بھی کمی دیکھی گئی ہے۔ 24 کیرٹ فی تولہ چاندی 142 روپے سستی ہوکر 5388 روپے کی ہوگئی۔

عالمی مارکیٹ میں چاندی کی قیمت 1.42 ڈالر کی کمی سے 49.10 ڈالر فی اونس پر آگئی ہے۔

22 قیراط، 21 قیراط اور 18 قیراط کے نرخ کیا ہیں؟

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US