عالمی اور مقامی صرافہ مارکیٹس میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں بڑی کمی آگئی۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق جمعہ کے روز ملک میں 24 کیرٹ فی تولہ سونا 5,100 روپے کی کمی کے بعد 4,20,536 روپے کا ہوگیا ہے۔
اسی طرح 24 کیرٹ 10 گرام سونے کی قیمت میں 4,373 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد اس کی قیمت 3,60,541 روپے ہوگئی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 51 ڈالر کی کمی کے ساتھ 3,980 ڈالر ہوگئی ہے۔
دوسری جانب چاندی کی قیمتوں میں بھی کمی دیکھی گئی ہے۔ 24 کیرٹ فی تولہ چاندی 238 روپے سستی ہوکر 5,530 روپے کی ہوگئی۔
عالمی مارکیٹ میں چاندی کی قیمت 2.38 ڈالر کی کمی سے 50.52 ڈالر فی اونس پر آگئی ہے۔
22 قیراط، 21 قیراط اور 18 قیراط کے نرخ کیا ہیں؟