عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتیں مستحکم، چاندی کی قیمت میں کمی

image

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 4 لاکھ 12 ہزار 136 روپے پر برقرار رہی، جبکہ 10 گرام 24 کیرٹ سونے کی قیمت 353340 روپے اور 10 گرام 22 کیرٹ سونے کی قیمت 323906 روپے ریکارڈ کی گئی۔

دوسری جانب چاندی کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد فی تولہ چاندی 120 روپے کمی سے 5 ہزار 368 روپے جبکہ 10 گرام چاندی 103 روپے کمی کے بعد 4 ہزار 602 روپے ہوگئی۔

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 3 ہزار 896 ڈالر فی اونس پر برقرار رہی، جبکہ عالمی سطح پر چاندی 1.20 ڈالر کمی سے 48.90 ڈالر فی اونس پر آگئی۔

22 قیراط، 21 قیراط اور 18 قیراط کے نرخ کیا ہیں؟

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US