پائلٹ یا پکاسو؟ فضا میں ایسا شاہکار تخلیق کردیا کہ دنیا دنگ رہ گئی

image

امریکا میں ایک پائلٹ نے اپنے طیارے کی مدد سے آسمان پر مشہور ویڈیو گیم ’گرینڈ تھیفٹ آٹو 6‘ (GTA 6) کی دیوہیکل تصویر بنا کر سب کو حیران کردیا۔

سوشل میڈیا پر ’دی پائلٹ پکاسو‘ کے نام سے مشہور بینجمن میک ڈینیئل نے سیسنا اسکائی لین آر جی طیارے کے ذریعے مخصوص راستوں پر پرواز کرکے آسمان پر گیم کا منفرد نقشہ تیار کیا۔

اس فضائی تصویر میں گیم کا لوگو، ہیلی کاپٹر، مگرمچھ، کھجور کے درخت، اسپورٹس کار اور ایک خاتون کی شبیہ بھی شامل ہے۔

بینجمن نے امریکی ریاست آرکنساس کے بینٹن ویل ایئرپورٹ سے صبح 11 بج کر 29 منٹ پر پرواز شروع کی اور 8 گھنٹے 8 منٹ بعد واپس پہنچے۔

پائلٹ نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ تصویر بنانے میں صرف 8 گھنٹے لگے، لیکن وہ اس لمحے کا 11 سال سے انتظار کر رہے تھے۔

ان کی اس منفرد کاوش کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے خوب پذیرائی مل رہی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US