کرینہ کپور کے گلے میں آیت الکرسی والا لاکٹ، دیوالی کی تصاویر پر قانونی تنازع کھڑا ہوگیا

image

بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور کو دیوالی کے موقع پر پہنا گیا ایک قیمتی زیور مشکل میں ڈال گیا۔ سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی تصاویر میں ان کے گلے میں آیت الکرسی سے مزین زمرد کا لاکٹ دکھائی دیا، جس پر مذہبی احترام کے حوالے سے اعتراضات اٹھنے لگے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کانگریس رہنما عباس حفیظ نے کرینہ اور ان کی اسٹائلسٹ ریا کپور کو 11 نومبر کو قانونی نوٹس بھجوایا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ یہ تقریباً 30 قیراط کا تاریخی زمرد ہے، جس کا تعلق بھوپال کے سابق شاہی خاندان سے جوڑا جاتا ہے۔ اداکارہ نے اس کے ساتھ تقریباً دو صدی پرانی شاہی کلغی بھی پہنی تھی۔

عباس حفیظ کا مؤقف ہے کہ مقدس قرآنی الفاظ کو فیشن کا حصہ بنانا مذہبی عقائد کے احترام سے متعلق حساس معاملہ ہے۔ انہوں نے دونوں شخصیات سے متعلقہ تصاویر اور ویڈیوز ہٹانے، عوامی معافی مانگنے اور مستقبل میں احتیاط برتنے کا مطالبہ کیا ہے۔

نوٹس میں قانونی کارروائی کا امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے، تاہم اب تک کرینہ کپور یا ریا کپور کی طرف سے اس معاملے پر کوئی باضابطہ وضاحت سامنے نہیں آئی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US