صوابی میں پولیس موبائل پر حملہ، 2 اہلکار شہید اور ایک زخمی

image

صوابی میں پولیس چوکی منصوری کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے پولیس کی گاڑی پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں دو اہلکار شہید اور ایک زخمی ہو گیا۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) وقاص رفیق نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ حملے کے فوراً بعد شہید ہونے والے اہلکاروں کی لاشوں اور زخمی اہلکار کو طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری نے پورے علاقے کو گھیرے میں لے کر ناکہ بندی کر دی ہے اور حملہ آوروں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US