حنا جاوید قتل کیس: اہلخانہ کی شکایت پر سی پی او راولپنڈی کو محتسب پنجاب کا نوٹس

image

حنا جاوید قتل کیس میں مقتولہ کے اہلخانہ کی جانب سے راولپنڈی پولیس کے خلاف دائر شکایت پر ریجنل محتسب پنجاب نے سی پی او راولپنڈی کو نوٹس جاری کر دیا۔

ریجنل محتسب پنجاب کی جانب سے جاری نوٹس میں سی پی او راولپنڈی کو شکایت کا جواب اور متعلقہ ریکارڈ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ نوٹس کے مطابق متعلقہ ذمہ دار افسر 23 نومبر 2026 کو صبح 10 بجے شکایت کا جواب جمع کرائے گا۔

محتسب پنجاب کی جانب سے جاری نوٹس کے ساتھ مقتولہ کے اہلخانہ کی شکایت اور اس سے متعلقہ دستاویزات بھی منسلک کی گئی ہیں۔ نوٹس پنجاب محتسب ایکٹ 1997 کی دفعہ 10(4) کے تحت جاری کیا گیا ہے۔

کیس کی سماعت 23 نومبر 2026 کو صبح 10 بجے مقرر کی گئی ہے، جس میں پولیس کی جانب سے شکایت پر جواب اور متعلقہ ریکارڈ پیش کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ مقتولہ حنا جاوید کے اہلخانہ نے کیس سے متعلق فورنزک رپورٹس کے حصول کے لیے ریجنل محتسب پنجاب سے رجوع کر رکھا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US