اینکر ربیعہ احسن سپرد خاک، شوہر گرفتار، ابتدائی تفتیش میں اہم انکشاف

image

راولپنڈی میں اینکر پرسن ربیعہ احسن کو نمازِ جنازہ کی ادائیگی کے بعد مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا، پولیس نے قتل کا مقدمہ درج کرکے ان کے شوہر کو گرفتار کرلیا۔

ربیعہ احسن کی نمازِ جنازہ پیر 9 نومبر کو مرکزی جامع مسجد، گلشن آباد، اڈیالہ روڈ راولپنڈی میں ادا کی گئی، جس میں اہلِ خانہ، عزیز و اقارب اور اہلِ علاقہ نے شرکت کی۔

پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار شوہر نے ابتدائی تفتیش کے دوران اعترافِ جرم کیا ہے پولیس نے مقتولہ کے شوہر اور مرکزی ملزم احسن کو علاقہ مجسٹریٹ طلعت وحید کی عدالت میں پیش کر دیا۔عدالت نے پولیس کی استدعا پر ملزم احسن کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔ عدالتی حکم کے بعد تھانہ صدر بیرونی پولیس ملزم کو مزید تفتیش کے لیے اپنے ہمراہ لے کر روانہ ہوگئی۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کے لیے مقتولہ اور ملزم کے موبائل فونز کا فرانزک تجزیہ بھی کرایا جائے گا، جبکہ قتل کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US