ابوظہبی ٹی 10: امپائر سے اختلاف پر شاداب خان کو سزا سنادی گئی

image

ابوظہبی ٹی 10 لیگ کے دوران امپائر کے فیصلے پر برہمی کا اظہار کرنے پر قومی آل راؤنڈر شاداب خان پر میچ فیس کا 5 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

جمعہ کے روز شیخ زاید کرکٹ اسٹیڈیم میں ایونٹ کے 15ویں میچ میں یو اے ای بلز اور عربین ایسز کی ٹیمیں مدمقابل تھیں، جہاں ایک باؤنسر کو وائیڈ نہ دیے جانے پر شاداب خان نے ناپسندیدگی ظاہر کی اور غصے میں اپنا بلا زمین پر مارا۔

ٹورنامنٹ انتظامیہ کے مطابق ان کے اس عمل کو ضابطہ اخلاق کے لیول ون کے آرٹیکل 2.8 کی خلاف ورزی قرار دیا گیا ہے، جس کا تعلق دورانِ میچ امپائر کے فیصلے پر اعتراض سے ہے۔ شاداب خان نے اپنی غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے میچ ریفری کی تجویز کردہ سزا تسلیم کرلی۔

اس میچ میں شاداب خان نے 14 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 22 رنز اسکور کیے، تاہم وہ اپنی ٹیم کو جیت نہ دلوا سکے اور دفاعی چیمپئن یو اے ای بلز کو عربین ایسز سے 8 رنز کی شکست ہوئی، جس کے بعد ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر پانچویں پوزیشن پر ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US