جے شاہ بلامقابلہ دوبارہ آئی سی سی چیئرمین منتخب

image

جے شاہ ایک بار پھر آئی سی سی کے چیئرمین منتخب ہو گئے، انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے مطابق جے شاہ کی دوسری مدت کے لیے نامزدگی بالی میں ہونے والے اجلاس میں ڈائریکٹرز نے پیش کی جس کے بعد ان کا انتخاب بلامقابلہ عمل میں آیا۔

نئی مدت کے دوران 2027 ون ڈے ورلڈ کپ اور 2028 لاس اینجلس اولمپکس میں کرکٹ کی شمولیت اہم ترجیحات ہوں گی۔

واضح رہے کہ جے شاہ پہلی بار اگست 2024 میں آئی سی سی کے چیئرمین منتخب ہوئے تھے اور اس منصب پر فائز ہونے والے کم عمر ترین شخص بنے تھے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US