آئی سی سی کا 2027 ون ڈے ورلڈ کپ کوالیفائر میں بڑا فیصلہ، سپر سکس مرحلہ ختم کردیا گیا، نئے فارمیٹ کے تحت میچز کی تعداد 34 سے کم کرکے 23 کردی گئی۔
نئے شیڈول کے مطابق فروری اور مارچ 2027 میں 10 ٹیمیں دو گروپس میں مقابلہ کریں گی ہر گروپ کی ٹاپ دو ٹیمیں سیمی فائنل میں پہنچیں گی جس کے بعد فائنل کھیلا جائے گا۔
کوالیفائر کی فاتح ٹیم براہ راست ورلڈ کپ میں جگہ بنائے گی جبکہ دوسری، تیسری اور چوتھی پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیمیں سپر سیریز مرحلے میں حصہ لیں گی۔
ویسٹ انڈیز، آئرلینڈ، امریکا، نیدرلینڈز، اسکاٹ لینڈ اور عمان کوالیفائر میں جگہ بنا چکے ہیں، جبکہ باقی چار ٹیموں کا فیصلہ نیپال میں ہونے والے پلے آف سے ہوگا۔
دوسری جانب آئی سی سی نے 2028 مینز اور ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے کوالیفکیشن فارمیٹس کا بھی اعلان کردیا ہے۔ مینز ایونٹ میں 16 ٹیمیں حصہ لیں گی، جن میں سے آٹھ ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کریں گی، جبکہ ویمنز ایونٹ کی آخری دو نشستوں کا فیصلہ 10 ٹیموں کے گلوبل کوالیفائر سے ہوگا۔