جنوبی افریقا میں بنگلادیشی ٹیم کا نیا ریکارڈ، 400 رنز بنانے والی پہلی ایشیائی ٹیم بن گئی

image

بنگلادیشی کرکٹ ٹیم نے جنوبی افریقا کے خلاف سیریز کے ابتدائی ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں 400 رنز کا ہندسہ عبور کر کے ایک نیا ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔

اعداد و شمار کے ماہر شیوا جیارامن کے مطابق بنگلادیش پہلی جنوبی ایشیائی ٹیم ہے جس نے جنوبی افریقا کی سرزمین پر کسی ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ کی پہلی اننگز میں 400 یا اس سے زائد رنز اسکور کیے ہیں۔ اس سے قبل کسی ایشیائی ٹیم کا بہترین اسکور 396 رنز تھا، جو سری لنکا نے 2020-21 کے دورے میں سنچورین کے مقام پر بنایا تھا۔

مزید برآں، بنگلادیش گزشتہ 17 سال سے زائد عرصے میں جنوبی افریقا میں یہ سنگ میل عبور کرنے والی پہلی مہمان ٹیم بھی بن گئی ہے۔ آخری مرتبہ 2008-09 کی سیریز کے جوہانسبرگ ٹیسٹ میں آسٹریلیا نے پہلی اننگز میں 466 رنز بنا کر یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔ بنگلادیشی ٹیم کی جانب سے ایشیا سے باہر ٹیسٹ کرکٹ میں 400 رنز بنانے کا یہ چوتھا موقع ہے۔

واضح رہے کہ جنوبی افریقا کو جوہانسبرگ کے میدان پر آخری ٹیسٹ شکست 2020 میں انگلینڈ کے ہاتھوں ہوئی تھی، جس میں انگلش ٹیم نے بھی اپنی پہلی اننگز میں 400 رنز اسکور کیے تھے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US