سونے اور چاندی کی قیمتوں میں بڑی کمی، فی تولہ سونا 4 لاکھ 8 ہزار 936 روپے کا ہوگیا

image

ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں آج سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ نرخوں کے مطابق پیر کے روز فی تولہ 24 قیراط سونے کی قیمت میں 2,000 روپے کی کمی واقع ہوئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 408,936 روپے ہوگئی ہے۔

اسی طرح 10 گرام 24 قیراط سونا 1,715 روپے سستا ہو کر 350,596 روپے اور 10 گرام 22 قیراط سونا 1,572 روپے کی کمی سے 321,391 روپے کی سطح پر آگیا ہے۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں بھی سونے کی فی اونس قیمت میں 20 ڈالر کی کمی دیکھی گئی، جس کے بعد عالمی نرخ 3,864 ڈالر فی اونس ہوگئے ہیں۔

دوسری جانب چاندی کی قیمتوں میں بھی مندی کا رجحان رہا۔ مقامی مارکیٹ میں فی تولہ 24 قیراط چاندی 115 روپے کی کمی کے بعد 5,228 روپے جبکہ 10 گرام 24 قیراط چاندی 98 روپے سستی ہوکر 4,482 روپے میں فروخت ہوئی۔

عالمی مارکیٹ میں چاندی کی قیمت 1.15 ڈالر کی کمی سے 47.50 ڈالر فی اونس ریکارڈ کی گئی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US