لاہور شالیمار کے علاقے میں مدرسے میں تاخیر سے پہنچنے پر قاری نے 12 سالہ طالبعلم کو ڈنڈوں سے مبینہ طور پر بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا دیا، جس کے نتیجے میں طالبعلم کامران کے سر پر شدید چوٹیں آئیں۔
پولیس کے مطابق واقعے کے بعد متاثرہ طالبعلم کے والد کی مدعیت میں تھانہ شالیمار میں قاری ظفر الحق کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا، جبکہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔
واقعے پر ڈی آئی جی آپریشنز نے سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بچوں پر تشدد کسی صورت قابل قبول نہیں، قانون ہاتھ میں لینے اور بچوں کو تشدد کا نشانہ بنانے والوں کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔