اے آئی کمپنی کی اسٹاک مارکیٹ میں انٹری، 5 ہزار ملازمین کروڑ پتی بن گئے

image

مصنوعی ذہانت کی کمپنی اینتھروپک کی اسٹاک مارکیٹ میں انٹری نے ملازمین کی قسمت بدل دی، تقریباً 96 فیصد ملازمین کروڑ پتی بن گئے جبکہ 600 ملازمین کے حصص کی مالیت 10 کروڑ ڈالر سے تجاوز کرگئی۔

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کمپنی نے حصص کی ابتدائی قیمت 83 ڈالر فی شیئر مقرر کی، جس کے بعد ملازمین کے حصص کی مالیت میں غیر معمولی اضافہ ہوا۔

ستمبر 2026 تک کمپنی کے 5 ہزار 300 ملازمین میں سے تقریباً 5 ہزار 100 کے حصص کی مالیت 10 لاکھ ڈالر سے زیادہ ہوگئی، جبکہ 2 ہزار 800 ملازمین کے حصص ایک کروڑ ڈالر سے زائد مالیت کے ہوگئے۔

رپورٹس کے مطابق 2021 میں قائم ہونے والی اینتھروپک کے ملازمین کی تعداد 2024 کے اختتام پر ایک ہزار سے بھی کم تھی جو چند برسوں میں بڑھ کر 5 ہزار سے تجاوز کرگئی۔

ٹیکنالوجی ماہرین کے مطابق مصنوعی ذہانت کی تیزی سے بڑھتی ہوئی صنعت نے نہ صرف سرمایہ کاروں بلکہ کمپنی کے ہزاروں ملازمین کو بھی غیر معمولی مالی فائدہ پہنچایا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US