جس کمپنی نے دنیا کو گیمز کا دیوانہ بنایا، اس کا سربراہ خود گیمز سے دور کیوں؟

image

دنیا بھر میں مقبول ویڈیو گیم گرینڈ تھیفٹ آٹو 6 (GTA 6) کے کروڑوں مداح گیم کھیلنے میں مصروف ہیں لیکن دلچسپ بات یہ ہے کہ اس گیم کو شائع کرنے والی کمپنی کا سربراہ خود کبھی ویڈیو گیمز نہیں کھیلتا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق راک اسٹار گیمز کی سرپرست کمپنی ٹیک ٹو انٹرایکٹو کے چیف ایگزیکٹیو اسٹراس زیلنک نے اعتراف کیا ہے کہ انہوں نے کبھی ویڈیو گیم نہیں کھیلی اور نہ ہی گیم کنٹرولر ہاتھ میں پکڑا ہے۔

اسٹراس زیلنک کے مطابق کمپنی کے سربراہ کا کام خود گیم کھیلنا نہیں بلکہ بہترین ڈویلپرز اور ماہرین کو بھرتی کرنا، ان کی حوصلہ افزائی کرنا اور انہیں تخلیقی کام کی آزادی دینا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ کسی انٹرٹینمنٹ کمپنی کے سربراہ کے لیے خود کو صارف یا ناقد سمجھ کر فیصلے کرنا بڑی غلطی ہوسکتی ہے۔دلچسپ بات یہ ہے کہ وہ خود گیمز نہیں کھیلتے تاہم کمپنی کے ڈویلپرز کو کھیلتے دیکھ کر اپنی رائے ضرور دیتے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US