چین میں شادی کا فوٹوشوٹ اچانک خوفناک منظر میں بدل گیا، دلہن کو لے کر گھوڑا بے قابو ہوکر دوڑ پڑا جبکہ دولہا اور فوٹوگرافر پیچھے بھاگتے رہ گئے۔
چین کے شہر ژینگژو میں شادی کی تصاویر بنواتے ہوئے دلہن زینگ پہلی بار گھوڑے پر سوار ہوئی تھی کہ اچانک گھوڑا بدک کر تیزی سے دوڑنے لگا۔ دلہن نے گرنے سے بچنے کے لیے گھوڑے کو مضبوطی سے پکڑ لیا جبکہ دولہا، فوٹوگرافر اور دیگر افراد اسے روکنے کے لیے پیچھے دوڑ پڑے۔
چینی میڈیا کے مطابق گھوڑے کے بھاگنے کی وجہ قریب موجود کتے کا بھونکنا بتایا جا رہا ہے۔ خوش قسمتی سے عملے نے گھوڑے کو روک لیا اور دلہن محفوظ رہی۔ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، جسے 3 کروڑ سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے۔