وین گوگ کی پینٹنگ ریکارڈ 19 کروڑ ڈالر میں نیلام، تاریخ کی مہنگی ترین فن پاروں میں شامل

image

معروف ڈچ مصور ونسنٹ وین گوگ کی ایک نایاب پینٹنگ 19 کروڑ 4 لاکھ ڈالر میں فروخت ہوگئی، جس نے مصور کے کسی بھی فن پارے کی نیلامی کا سابقہ ریکارڈ توڑ دیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق 1890 میں تخلیق کی گئی پینٹنگ ’شاٹینیے آن فلور‘ (Chataigniers en fleurs) تقریباً 60 برس تک عوام کی نظروں سے اوجھل رہی۔

نیویارک کے نیلام گھر سوتھبیز میں فروخت ہونے والی اس پینٹنگ میں شام کی روشنی میں کھلتے ہوئے شاہ بلوط کے درخت دکھائے گئے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق یہ فن پارہ معروف آرٹ ڈیلر ولیم ایکواویلا نے خریدا جبکہ مہنگائی کے اثرات کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ نیلامی کی تاریخ کی چھٹی مہنگی ترین پینٹنگ بھی قرار دی جارہی ہے۔

اس سے قبل وین گوگ کی پینٹنگ کا نیلامی ریکارڈ 2022 میں قائم ہوا تھا، جب ان کا ایک فن پارہ 11 کروڑ 72 لاکھ ڈالر میں فروخت ہوا تھا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US