بھارت میں انوکھی بارات، دلہا لگژری گاڑی چھوڑ کر بلڈوزر پر سوار ہوکر دلہن کے گھر پہنچ گیا۔
بھارتی ریاست اترپردیش کے ضلع بہرائچ میں عبدالکلام نامی نوجوان نے اپنی شادی پر روایتی سواری کے بجائے جے سی بی بلڈوزر کا انتخاب کیا۔ دلہا عروسی لباس اور سہرا پہنے بلڈوزر پر سوار ہوکر بارات لے کر پہنچا تو اسے دیکھنے کے لیے لوگوں کا ہجوم جمع ہوگیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اہل خانہ نے دلہے کو اپنا فیصلہ بدلنے پر آمادہ کرنے کی کوشش کی، تاہم وہ اپنی ضد پر قائم رہا۔ انوکھی بارات کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔