پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعرات کو کاروبار کے دوران اتار چڑھاؤ کا رجحان برقرار رہا تاہم کے ایس ای 100 انڈیکس مثبت زون میں بند ہوا۔
کاروبار کے آغاز پر مارکیٹ میں تیزی دیکھی گئی اور انڈیکس 177,929.61 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا تاہم بعد ازاں فروخت کے دباؤ کے باعث انڈیکس اپنی حاصل کردہ بیشتر برتری کھو بیٹھا۔
کاروبار کے دوران انڈیکس 176,596.77 پوائنٹس کی کم ترین سطح تک بھی گر گیا جبکہ آخری سیشن میں معمولی بحالی دیکھنے میں آئی۔
کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 477.85 پوائنٹس یعنی 0.27 فیصد اضافے کے ساتھ 176,772.18 پوائنٹس پر بند ہوا۔