پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی، 500 سے زائد پوائنٹس کی کمی

image

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آخری روز مندی کا آغاز ہوا جہاں کے ایس ای 100 انڈیکس ابتدائی کاروبار میں 559 پوائنٹس سے زائد گر گیا۔

صبح 9 بج کر 40 منٹ پر انڈیکس 559.42 پوائنٹس کی کمی کے بعد 176,212.76 پوائنٹس پر آگیا جبکہ آٹوموبائل، سیمنٹ، آئل اینڈ گیس اور بینکنگ سمیت اہم شعبوں کے حصص میں فروخت دیکھی گئی۔

اے آر ایل، پی پی ایل، پی ایس او، ایچ بی ایل، ایم سی بی اور این بی پی کے حصص بھی منفی زون میں کاروبار کرتے رہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز اسٹاک مارکیٹ 477.86 پوائنٹس اضافے کے بعد 176,772.19 پوائنٹس پر بند ہوئی تھی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US