عالمی اور مقامی صرافہ مارکیٹوں میں آج سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق جمعرات کو 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت میں 3 ہزار 700 روپے کی کمی واقع ہوئی، جس کے بعد نیا ریٹ 3 لاکھ 95 ہزار 236 روپے ہوگیا ہے۔
اسی طرح 24 قیراط 10 گرام سونے کے نرخ 3 ہزار 172 روپے کم ہو کر 3 لاکھ 38 ہزار 851 روپے پر آگئے ہیں، جبکہ 22 قیراط 10 گرام سونا 2 ہزار 908 روپے سستا ہو کر 3 لاکھ 10 ہزار 624 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی ہے، جہاں فی اونس سونا 37 ڈالر سستا ہو کر 3 ہزار 727 ڈالر پر آ گیا ہے۔
دوسری جانب چاندی کی قیمتوں میں بھی کمی کا رجحان رہا۔ ملک میں 24 قیراط فی تولہ چاندی 43 روپے کمی کے بعد 5 ہزار 5 روپے جبکہ 10 گرام چاندی 37 روپے سستی ہو کر 4 ہزار 290 روپے کی سطح پر آ گئی ہے۔
عالمی منڈی میں فی اونس چاندی کی قیمت 0.43 ڈالر کمی کے ساتھ 45.27 ڈالر ریکارڈ کی گئی ہے۔