ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی، فی تولہ 15 ہزار 400 روپے سستا ہوگیا

image

عالمی اور مقامی صرافہ مارکیٹ میں آج سونے اور چاندی کی قیمتوں میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 15 ہزار 400 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 79 ہزار 836 روپے ہوگئی ہے۔

10 گرام 24 قیراط سونا 13 ہزار 203 روپے سستا ہو کر 3 لاکھ 25 ہزار 648 روپے اور 10 گرام 22 قیراط سونا 12 ہزار 103 روپے کمی سے 2 لاکھ 98 ہزار 521 روپے پر آگیا ہے۔

عالمی منڈی میں بھی سونے کی قیمت میں 154 ڈالر کی کمی دیکھی گئی، جس کے بعد فی اونس سونا 3 ہزار 573 ڈالر کی سطح پر آگیا ہے۔

اسی طرح چاندی کی قیمتوں میں بھی کمی واقع ہوئی ہے اور 24 قیراط فی تولہ چاندی 297 روپے کمی کے بعد 4 ہزار 708 روپے جبکہ 10 گرام چاندی 254 روپے کمی سے 4 ہزار 36 روپے ہوگئی ہے۔

عالمی منڈی میں چاندی 2.97 ڈالر کمی کے ساتھ 42.30 ڈالر فی اونس پر ٹریڈ ہورہی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US