ایل پی جی کی درآمدات میں اضافہ، قیمت میں 80 روپے فی کلو کی بڑی کمی

image

کراچی میں مائع پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) کی درآمدات میں نمایاں اضافے کے نتیجے میں مقامی سطح پر قیمتوں میں فی کلو 80 روپے تک کی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس سے شہریوں کو خاصی سہولت ملی ہے۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق اس کمی کے بعد شہر میں ایل پی جی کا نرخ 530 روپے فی کلو سے کم ہو کر 450 روپے فی کلو کی سطح پر آ گیا ہے۔

دوسری جانب پورٹ قاسم اتھارٹی کا کہنا ہے کہ بندرگاہ پر گیس بردار بحری جہازوں کی آمد کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے اور محض ایک ہفتے کے اندر ایل پی جی کے چھ جہاز پاکستان پہنچے ہیں۔

اتھارٹی نے مزید آگاہ کیا کہ 12 سے 18 نومبر کے درمیان بڑے کارگو جہاز بندرگاہ پر لنگر انداز ہوئے، جبکہ گزشتہ روز بھی "سی شائن" نامی بحری جہاز 21 ہزار 866 میٹرک ٹن ایل پی جی لے کر پاکستان پہنچا، جس سے ملک بھر میں ایندھن کی فراہمی میں مزید بہتری آئی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US