کرپٹو کرنسی ایکسچینج AlphaX نے پاکستان میں صارفین کے لیے زیرو فیس ٹریڈنگ کی سہولت متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔ سادہ، مؤثر اور قابلِ اعتماد ٹریڈنگ کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے کام کرنے والی اس ہائی پرفارمنس آن چین کرپٹو کرنسی ایکسچینج کے مطابق، اکتوبر 2026 کے اواخر میں عالمی سطح پر آغاز کے بعد اب یہ سہولت پاکستانی صارفین کے لیے بھی دستیاب ہوگی۔ پاکستان کو AlphaX کے زیرو فیس اقدام کے تحت پلیٹ فارم کی توسیع کے اگلے مرحلے کی ایک اہم مارکیٹ قرار دیا گیا ہے۔ اس اقدام کے تحت 2026 کی تیسری سہ ماہی میں دنیا بھر میں 2 لاکھ 50 ہزار سے زائد نئے صارفین نے پلیٹ فارم پر رجسٹریشن کرائی۔
AlphaX نے رواں سال کے دوران تیزی سے ترقی کی ہے۔ 2026 کی تیسری سہ ماہی میں اس کا یومیہ ٹریڈنگ حجم ایک ارب ڈالر سے تجاوز کر گیا، جبکہ پلیٹ فارم اس وقت 60 سے زائد ممالک میں صارفین کو خدمات فراہم کر رہا ہے۔
پاکستان: نوجوان اور تیزی سے ترقی کرتی کرپٹو مارکیٹ
پاکستان دنیا کی نمایاں کرپٹو اپنانے والی مارکیٹوں میں شامل ہو چکا ہے۔ چین اینالیسس (Chainalysis) کے 2025 کے گلوبل کرپٹو ایڈاپشن انڈیکس کے مطابق پاکستان دنیا بھر میں تیسرے نمبر پر رہا، جبکہ ایک سال قبل اس کی پوزیشن نویں تھی۔ ملک کی نوجوان اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجی سے جڑی آبادی کے ساتھ قابلِ رسائی مالیاتی خدمات کی بڑھتی ہوئی طلب نے ملک بھر میں کرپٹو کرنسی میں سرمایہ کاری اور ٹریڈنگ کے رجحان کو فروغ دیا ہے۔
زیرو فیس ٹریڈنگ کی سہولت میں کیا شامل ہے؟
اس اقدام کے تحت پاکستانی صارفین کو فی الحال تمام دستیاب اسپاٹ (Spot)، کرپٹو فیوچرز (Crypto Futures) اور ٹریڈ فائی (TradFi) ٹریڈنگ پیئرز پر میکر اور ٹیکر دونوں طرح کی ٹریڈنگ کے لیے کوئی فیس ادا نہیں کرنا ہوگی۔
TradFi میں ایسے پرپیچوئل فیوچرز شامل ہیں جن کی قیمتوں کا تعین اسٹاکس، سونے، تیل اور مختلف انڈیکسز کی قیمتوں سے منسلک ہوتا ہے۔ AlphaX کا ہائبرڈ ایکسچینج (HEX) آرکیٹیکچر مرکزی ایکسچینج کی کارکردگی کو آن چین انفراسٹرکچر کے ساتھ یکجا کرتا ہے، جبکہ اس کا ملٹی پارٹی کمپیوٹیشن (MPC) پر مبنی سیکیورٹی نظام اس انداز میں تیار کیا گیا ہے کہ کسی ایک فریق کو صارفین کے فنڈز پر یک طرفہ کنٹرول حاصل نہ ہو۔
روایتی مالیاتی مارکیٹس میں سونا، چاندی اور خام تیل کے علاوہ ایپل (Apple) اور اینویڈیا (Nvidia) جیسی کمپنیوں کے اسٹاکس اور بڑے مارکیٹ انڈیکسز سے منسلک مصنوعات بھی شامل ہیں۔ یہ تمام مصنوعات امریکی ڈالر سے منسلک ٹیتر (USDT) مارجن والے پرپیچوئل فیوچرز کی صورت میں دستیاب ہیں، جن کے ذریعے صارفین کو بنیادی اثاثے کی ملکیت حاصل کیے بغیر اس کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ سے فائدہ اٹھانے کا موقع ملتا ہے۔
اجناس، اسٹاکس اور انڈیکسز کی ٹریڈنگ چوبیس گھنٹے دستیاب رہتی ہے، جبکہ ڈیمو ٹریڈنگ موڈ کے ذریعے نئے صارفین حقیقی رقم لگانے سے پہلے ٹریڈنگ کی مشق بھی کر سکتے ہیں۔
AlphaX کے ایک نمائندے نے کہا ’’پاکستان دنیا کی سب سے متحرک ابھرتی ہوئی کرپٹو مارکیٹس میں سے ایک ہے، جسے نوجوان نسل آگے بڑھا رہی ہے۔ یہ نوجوان نسل مختلف مارکیٹس اور ڈیجیٹل مالیاتی خدمات تک کم لاگت میں رسائی چاہتی ہے۔ ٹریڈنگ فیس ختم کرنا زیادہ سے زیادہ لوگوں کی اس مارکیٹ میں شرکت کی راہ میں حائل رکاوٹیں کم کرنے کی جانب ایک عملی قدم ہے، اور ہم مقامی کمیونٹی کو بھرپور معاونت فراہم کرکے اس پیش رفت کو مزید آگے بڑھائیں گے۔‘‘
پاکستان میں مقامی کمیونٹی کے لیے منصوبے
AlphaX کے عالمی کمیونٹی نیٹ ورک میں ٹیلی گرام کمیونٹیز، یوٹیوب کے فنانس چینلز اور مقامی کرپٹو میڈیا سے وابستہ ایک ہزار سے زائد اہم رائے ساز شخصیات (KOLs) اور ایفیلی ایٹ پارٹنرز شامل ہیں۔
پاکستان میں پلیٹ فارم مقامی سطح پر کمیونٹی ایونٹس منعقد کرنے اور اردو زبان میں کرپٹو مواد تیار کرنے والے کریئیٹرز اور میڈیا اداروں کے ساتھ اشتراک کا ارادہ رکھتا ہے۔ اس کے علاوہ پلیٹ فارم کی سہولیات، صارفین کی معاونت اور تعلیمی مواد تک مقامی سطح پر رسائی کو بھی وسعت دی جائے گی۔ منصوبے میں پاکستانی مارکیٹ کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے خصوصی پارٹنر پروگرام، مزید فیچرز اور مختلف تشہیری مہمات بھی شامل ہیں۔
AlphaX کے بارے میں:
AlphaX ایک ہائی پرفارمنس آن چین کرپٹو کرنسی ایکسچینج ہے، جو صارفین کو سادہ، مؤثر اور قابلِ اعتماد ٹریڈنگ کا تجربہ فراہم کرنے کے لیے پُرعزم ہے۔ ’’Alpha towards Excellence‘‘ کے اصول کے تحت پلیٹ فارم مؤثر ٹریڈنگ اور جامع حفاظتی اقدامات کے ذریعے ایک شفاف اور پائیدار آن چین ٹریڈنگ پلیٹ فارم کی تعمیر کے لیے کوشاں ہے، تاکہ ٹریڈرز کو اپنی مالی سرگرمیوں میں زیادہ آزادی حاصل ہو۔
مارکیٹ کی گہری سمجھ اور آسان طریقہ کار کو یکجا کرتے ہوئے AlphaX پیچیدہ آن چین ڈیریویٹوز کو دنیا بھر کی ٹریڈنگ کمیونٹی کے لیے قابلِ رسائی مواقع میں تبدیل کرنے کے لیے کام کر رہا ہے۔
میڈیا رابطہ:[email protected]