دوسری جنگ عظیم میں فوجی سپاہی بننے والا ریچھ، گولہ بارود بھی اٹھاتا رہا

image

دوسری جنگ عظیم کے دوران پولینڈ کی فوج میں ایک ایسا سپاہی بھی شامل تھا جو انسان نہیں بلکہ ریچھ تھا۔ ووجٹیک نامی یہ بھورا ریچھ نہ صرف فوجیوں کا ساتھی بنا بلکہ جنگی محاذ پر گولہ بارود پہنچانے کی ذمہ داری بھی نبھاتا رہا۔

پولش فوجیوں نے 1943 میں ایران میں اسے ایک چرواہے سے حاصل کیا تھا، جس کے بعد فوجیوں نے اس کی پرورش کی اور اسے مارچ کرنے، سلامی دینے اور دیگر فوجی سرگرمیوں کی تربیت دی۔

1944 میں اٹلی روانگی کے وقت فوجی قوانین کے تحت اسے ساتھ لے جانے کی اجازت نہیں تھی، اس لیے اسے باقاعدہ فوجی کا درجہ اور شناختی نمبر دیا گیا۔ جنگ کے دوران گولے اور گولہ بارود اٹھانے پر اسے کارپورل کے عہدے پر ترقی بھی دی گئی۔

دوسری جنگ عظیم کے بعد ووجٹیک کو اسکاٹ لینڈ منتقل کردیا گیا جہاں 1947 میں ایڈنبرا کے چڑیا گھر میں رکھا گیا۔ وہ 1963 میں 21 سال کی عمر میں انتقال کرگیا۔ آج بھی پولینڈ اور اسکاٹ لینڈ سمیت مختلف مقامات پر اس کی یادگاریں موجود ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US