اینتھروپک کے ریاضی دان لیونٹ آلپوگے نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے اے آئی چیٹ بوٹ کلاڈ کی مدد سے ریاضی کا مشہور زمانہ ’ریمان مفروضہ‘ ثابت کر دیا ہے۔
لیونٹ آلپوگے کے مطابق انہوں نے تقریباً 6 ہفتوں تک کلاڈ کے ایک غیر عوامی ورژن کی مدد سے اس مسئلے کا تفصیلی ثبوت تیار کیا اگر یہ ثبوت درست ثابت ہوگیا تو اسے ریاضی کی تاریخ کی اہم ترین کامیابیوں میں شمار کیا جاسکتا ہے۔
تقریباً 170 سال پرانا ریمان مفروضہ اوّلی اعداد (Prime Numbers) کی ترتیب سے متعلق ہے اور اسے ریاضی کے مشکل ترین حل طلب مسائل میں شمار کیا جاتا ہے۔
دوسری جانب معروف ریاضی دان ٹیرنس تاؤ نے کہا ہے کہ پیش کیے گئے ثبوت کی تصدیق اور اسے سمجھنے میں وقت لگے گا۔