امریکی ریاست ٹیکساس کے رہائشی اسٹیون ایرکسن نے اوکلاہوما میں پیزا کا ڈبہ ہاتھ میں اٹھا کر 21 کلومیٹر کی ہاف میراتھن مکمل کرلی۔
اسٹیون نے 16 انچ کا پیزا باکس اٹھائے یہ فاصلہ ایک گھنٹہ 44 منٹ اور 40 سیکنڈ میں طے کیا۔ اب انہیں امید ہے کہ ان کا یہ وقت پیزا کا ڈبہ اٹھا کر ہاف میراتھن مکمل کرنے کے تیز ترین گینیز ورلڈ ریکارڈ کے لیے کافی ہوگا۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ انہوں نے پورے راستے میں پیزا باکس کو بحفاظت اپنے ساتھ رکھا اور فنش لائن تک پہنچا دیا۔