روم کی قدیم لائبریری 100 سال بعد عوام کے لیے کھولنے کا فیصلہ

image

اٹلی کے دارالحکومت روم میں قدیم دنیا کے اہم علمی مراکز میں شمار ہونے والی اُلپیا لائبریری کو بحال کردیا گیا جسے تقریباً ایک صدی بعد رواں ہفتے عوام کے لیے دوبارہ کھولا جا رہا ہے۔

یہ تاریخی کتب خانہ رومی شہنشاہ ٹریجن کے فورم میں واقع ہے، جہاں مشہور ٹریجن کالم بھی موجود ہے۔ ماہرین آثارِ قدیمہ کے مطابق یہ لائبریری قدیم زمانے کے اہم ترین علمی مراکز میں شامل تھی، جہاں کتابوں اور تاریخی دستاویزات کا بڑا ذخیرہ موجود تھا۔

روم کے محکمہ ثقافتی ورثہ کے سربراہ کلاڈیو پیرسی پریسچے کے مطابق اُلپیا لائبریری قدیم اسکندریہ اور پرگامون کی لائبریریوں کے بعد دنیا کے اہم ترین کتب خانوں میں شمار ہوتی تھی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US