ترکیہ کے دریا کا پانی اچانک سرخ کیسے ہوگیا؟ وجہ سامنے آگئی!

image

ترکیہ کے صوبے ریزے میں دریائے دیغیرمندرے کا پانی اچانک گہرے سرخ رنگ میں تبدیل ہوگیا، جس پر مقامی آبادی میں تشویش پھیل گئی اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

ابتدائی تحقیقات میں دریا کے قریب قائم ایک نجی چائے کی فیکٹری سے غیر کنٹرول شدہ فضلے کے اخراج کا انکشاف ہوا، جس پر حکام نے فیکٹری کو جرمانہ کردیا۔

حکام نے پانی کے نمونے لیبارٹری بھجوا دیے ہیں تاکہ آلودگی کی اصل نوعیت اور ممکنہ ماحولیاتی نقصانات کا تعین کیا جاسکے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US