امریکی ریاست اوہائیو کے سنسناٹی چڑیا گھر کی مشہور دریائی گھوڑی فیونا 9 سال کی عمر میں ہلاک ہوگئی۔ چڑیا گھر کے مطابق فیونا نے غلطی سے اپنے احاطے میں گرنے والی سردیوں کی ٹوپی نگل لی تھی، جس کے بعد اس کی طبیعت بگڑ گئی۔
عملے نے ٹوپی نکالنے کے لیے کئی روز تک مختلف طبی طریقے آزمائے اور اسے 24 گھنٹے طبی نگہداشت فراہم کی، تاہم تمام کوششیں ناکام رہیں۔
فیونا 2017 میں مقررہ وقت سے چھ ہفتے پہلے پیدا ہوئی تھی اور انتہائی کم وزن کے باوجود زندہ بچ گئی تھی۔ اس کی جدوجہد اور شرارتوں کی ویڈیوز نے اسے دنیا بھر میں انٹرنیٹ اسٹار بنا دیا تھا۔