پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج سپر مون کا نظارہ، چاند معمول سے بڑا اور روشن دکھائی دے گا!

image

سال 2026 کا دوسرا سپر مون آج 24 نومبر کو آسمان پر جلوہ گر ہوگا۔ نومبر کے اس مکمل چاند کو ’بیور مون‘ بھی کہا جاتا ہے، جو مشہور ستاروں کے جھرمٹ ’سیون سسٹرز‘ کے قریب سے گزرے گا۔

پاکستان میں چاند مکمل ہونے کا وقت رات 7 بج کر 53 منٹ ہوگا، جبکہ کراچی میں چاند شام 5 بج کر 18 منٹ پر طلوع ہوگا۔

ماہرین کے مطابق سپر مون کے دوران چاند معمول کے مقابلے میں کچھ بڑا اور روشن دکھائی دیتا ہے۔ صاف آسمان کی صورت میں اسے بغیر کسی دوربین کے عام آنکھ سے بھی دیکھا جا سکے گا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US