پاکستانی شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار سلیم شیخ اپنی بیٹی سلینہ سلیم کی رخصتی کے موقع پر جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور آبدیدہ ہوگئے۔
لاہور میں گزشتہ چند روز سے سلیم شیخ کی بیٹی کی شادی کی تقریبات جاری تھیں، جہاں شینڈی کی تقریب کے فوراً بعد رخصتی ہوئی۔
سوشل میڈیا پر رخصتی کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے، جس میں سلیم شیخ اپنی بیٹی کو الوداع کرتے ہوئے جذباتی نظر آرہے ہیں۔ اس موقع پر سلینہ نے گاڑی میں بیٹھنے سے قبل اپنے والد کو گلے لگایا، جبکہ سلیم شیخ کی آنکھوں سے آنسو چھلک پڑے۔
باپ اور بیٹی کے درمیان محبت کے یہ جذباتی لمحات سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئے ہیں۔
واضح رہے کہ سلینہ سلیم کی شادی کی مختلف تقریبات کی تصاویر اور ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں۔