تین ارب پرندے کہاں چلے گئے

واشنگٹن — گزشتہ پانچ عشروں کے دوران شمالی امریکہ میں پرندوں کی تعداد میں تین ارب کے لگ بھگ کمی آ چکی ہے۔ ماہرین اسے خطرے کی ایک علامت کے طور پر دیکھ رہے ہیں۔

قدرتی نعمتوں سے مالامال براعظم شمالی امریکہ میں خوش رنگ اور خوش الحان پرندے بڑی تعداد میں پائے جاتے ہیں۔ یہاں اکثر گھروں کی صبحیں پرندوں کی سریلی آوازوں اور چڑیوں کی چہچہاہٹ سے ہوتی ہیں۔ بہت سے لوگوں نے اپنے گھروں کے پچھلے صحن میں پرندوں کی خوراک کی چھوٹی چھوٹی خوبصورت ٹوکریاں رکھی ہوئی ہیں۔

لیکن گزشتہ کئی برسوں سے یہ منظر نامہ بدل رہا ہے۔ اب پرندوں کے وہ غول اور جھنڈ نظر نہیں آتے جو ماضی میں دکھائی دیتے تھے۔ اب گھر کے صحن میں دانہ دنکا چگنے والے پرندے بھی گھٹ گئے ہیں۔ بلکہ اکثر علاقوں میں تو وہ سرے سے دکھائی ہی نہیں دیتے۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.