پاکستان کے زر مبادلہ کے ذخائر میں 62 کروڑ 44 لاکھ ڈالرز کا اضافہ

اسلام آباد: پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 62 کروڑ 44 لاکھ  ڈالرز (40 ملین ڈالر) سے زیادہ کا اضافہ ہوا ہے۔

آٹھ نومبر 2019 تک پاکستان کے ذر مبادلہ کے ذخائر بڑھ کر لگ بھگ ساڑے 15 ارب ڈالر ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے پاس اس وقت 8.3973 ارب ڈالر زر مبادلہ کے ذخائر موجود ہیں۔ پاکستان کے کمرشل بینکوں کے پاس  7.1051 ارب ڈالر زر مبادلہ کے ذخائر موجود ہیں۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کے پاس اس وقت کل ملا کے 15.5024 ارب ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.