سرمایہ کاروں نےحکومتی اقدامات پراعتمادکااظہارکیا،عبدالحفیظ شیخ

وزیر اعظم کےمشیربرائےخزانہ ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ کاکہناہےکہ اسٹاک مارکیٹ میں مضبوط رحجانات سرمایہ کاروں کےاعتمادکی عکاسی ہے۔

مشیرخزانہ کا مزیدکہناتھاکہ سرمایہ کاروں نےحکومتی اقدامات پراعتمادکااظہارکیا۔

مشیربرائےخزانہ نےٹویٹ میں کہاکہ کےایس ای 100 انڈیکس نومبرمیں 14.9 فیصد بڑھ گیاتھا۔

The KSE-100 index is up by 14.9% in November 2019, highest one month return after May 2013. Since 16 August 2019, the index increased by 36.6% (10,500 points). The strong rally in Stock Market shows increasing investor confidence on stabilisation measures taken by the Govt.

— Dr. Abdul Hafeez Shaikh (@a_hafeezshaikh) December 1, 2019

انہوں نے مذکورہ نئی پیش رفت کو مئی 2013 کے بعد سب سےزیادہ اہم قرار دیا۔

ڈاکٹر حفیظ شیخ نے کہا کہ انڈیکس میں اگست کے بعد سے 36.6 فیصد اضافہ ہوا جو ساڑھے دس ہزار پوائنٹس بنتا ہے۔

واضح رہے کہ کے ایس ای 100 انڈیکس میں ایک ہزار 362 پوائنٹس (3.59 فیصد) کا اضافہ ہوا اور 8 ماہ کے بعد 39 ہزار کی سطح پر آکر 39 ہزار 288 پر بند ہوا۔

نومبر کے دوران انڈیکس مسلسل تیسرے مہینے مثبت طور پر بند ہوا تھا اور 15 فیصد اضافہ ہوا جو مئی 2013 کے بعد سب سے زیادہ ماہانہ فائدہ ہے۔

جبکہ گزشتہ ہفتے تجارت مثبت اشاریے میں شروع ہوا تاہم اسٹیٹ بینک کی طرف سے رعایت کی شرح میں کوئی تبدیلی نہیں آئی،جومقامی کورس کےلیےبہتررہا۔

اس کےعلاوہ میکروفرنٹ پرپاکستان نےنومبرمیں ایس سی آراےکےتوسط سےسرکاری سیکیورٹیزمیں 71کروڑ 30لاکھ ڈالر کی مجموعی آمد دیکھی جس نے ہفتے کے اختتام پر ملک کےغیرملکی ذخائرکو 24 کروڑ ڈالر سے 15 ارب 60 ڈالر تک بڑھ گیا۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.