غیر مسلم جوڑا نے ڈرامے ’ارطغرل ‘ سے متاثر ہو کر اسلام قبول کرلیا

لاس اینجلس (آئی این پی) میکسیکو کا جوڑا ترکی کے مشہور تاریخی ڈرامے ارطغرل میں اسلام سے متعلق دکھائے جانے والے حقائق سے متاثر ہوکر مسلمان ہوگیا۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق میکسیکو جوڑے نے ارطغرل میں عبدالرحمان ایلب کا کردار ادا کرنے والے اداکار جلال آل کی تقریر سن کر اسلامی تاریخ پڑھنے، ترکی کی ثقافت جاننے اور ڈرامہ ارطغرل کو دیکھنے کا موقع ملا اور اس دوران اللہ کی وحدانیت اور اس کے رسول کی حقانیت پر کامل یقین ہوگیا۔نو مسلم جوڑے نے لاس اینجلس میں مسلم امریکن سوسائٹی کے 22 ویں اجلاس میں اداکار جلال سے ملاقات بھی کی۔ اس موقع پر اداکار نے نومسلم جوڑے کو اسپین اور انگریزی زبان کے ترجمے والے قرآن شریف کا تحفہ دیا جسے پاکر جوڑے کی خوشی دیدنی تھی۔ واضح رہے کہ یہ ڈراما سلطنت عثمانیہ کے اس عظیم شخصیت کے بارے میں ہے جو سلطنت عثمانیہ کے بانی عثمان اول کے والد تھے۔ ان کا نام ارطغرل تھا اور انہیں غازی ارطغرل کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ یہ ایک خانہ بدوش قبیلہ قائی کے سردار تھے۔ وزیراعظم عمران خان نے بھی اس ڈرامے کو قومی چینل پر نشر کرنے کا حکم دیا ہے۔ ڈرامہ وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر پی ٹی وی پر بھی دکھایا جائیگا۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.