شعیب ملک کو اللہ حافظ، ملتان سلطان کا نیا کپتان کون ہوگا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )شعیب ملک کو اللہ حافظ، ملتان سلطان کا نیا کپتان کون ہوگا ۔۔۔ شعیب ملک کے خیرباد کہہ جانے کے بعد اب ملتان سلطانز کا نیا کپتان کون ہوگا؟ پی ایس ایل ٹیم کی انتظامیہ تاحال حتمی اعلان کرنے سے گریزاں، ممکنہ طور پر شاہد آفریدی ہی ٹیم کے کپتان ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز ملتان سلطانز نے سیزن 5 کیلئے اپنے کپتان اور سینئر آل راونڈر شعیب ملک کو ریلیز کر دیا تھا۔ شعیب ملک اب پشاور زلمی کا حصہ بن چکے ہیں۔ جبکہ اب سوال کیا جا رہا ہے کہ ملتان سلطانز کا نیا کپتان کون ہوگا۔ اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ ممکنہ طور پر شاہد آفریدی ملتان سلطانز کے نئے کپتان ہوں گے۔

 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.