ڈاکٹر یاسمین راشد کا ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال وہاڑی، تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال بورے والا کا دورہ

وہاڑی: (08 دسمبر 2019) صوبائی وزیرصحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال وہاڑی اور تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال بورے والا کا اچانک دورہ کیا ہے۔

ڈی ایچ کیو اسپتال وہاڑی کے دورے کے دوران صوبائی وزیر صحت نے اسپتال کی انتظامی صورتحال دیکھ کر شدید مایوسی کا اظہار کیا۔ ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ حکومت کو نااہل ڈاکٹرز اور دیگر عملہ کی کوئی ضرورت نہیں۔ اسپتال میں صرف وہی ڈاکٹر اور عملہ رہے گا جو کارکردگی دکھائے گا۔ مریضوں کی تیمارداری کے دوران مریضوں اور ان کے لواحقین نے شکایات کے انبار لگادیئے۔

ڈاکٹر یاسمین راشد نے ایم ایس کی سرزنش کرتے ہوئے مریضوں کے مسائل فوری حل کرنے کے احکامات جاری کیے۔

صوبائی وزیر صحت نے بورے والا کے تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال کا بھی اچانک دورہ کیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر یاسمین راشد نے وارڈز کا معائنہ کیا اور ایم ایس کو مریضوں کو بہتر علاج اور سہولیات دینے اور ڈاکٹرز کو وقت پر ڈیوٹی پر آنے کی ہدایات دیں۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.