انگلینڈ ویمن نے پاکستان کو ون ڈے میں شکست دیدی

انگلينڈ کی ويمن کرکٹ ٹيم نے پاکستان کو پہلے ون ڈے ميں 75 رنز سے شکست دے دی۔

تين ميچز کی سيريز ميں انگلش ٹيم کو ايک صفر کی برتری حاصل ہوگئی۔

ملائيشيا ميں کھيلے گئے پہلے ون ڈے ميں انگلينڈ کی ويمن ٹيم نے پہلے کھيلتے ہوئے 6 وکٹوں پر 284 رنز اسکور کیے۔

انگلش اوپنرز نے سنچرياں اسکور کيں جبکہ رامين شميم نے ڈيبيو پر 3 وکٹيں ليں۔ انگلينڈ کی کيٹ کراس نے 4 وکٹيں ليں۔

ہدف کے تعاقب ميں پاکستان ويمن ٹيم کا آغاز اچھا نہ رہا اور 39 رنز پر تین کھلاڑی پويلين لوٹ گئیں۔

کپتان بسمہ معروف نے کچھ مزاحمت کی اور 69 رنز بنا کر نماياں رہيں۔ پوری ٹيم 45 اوورز ميں 209 رنز بنا کرآؤٹ ہوگئی۔

 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.