راولپنڈی ٹیسٹ: پہلے روز سری لنکا کے 5 وکٹ پر 202 رنز

دو ٹیسٹ میچزکی سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں سری لنکا نے پہلے دن کے اختتام تک پاکستان  کے خلاف5 وکٹوں  کے نقصان پر 202 رنز بنالیے۔

تفصیلات کے مطابق  پہلے دن کا اختتام خراب روشنی کے باعث مقررہ وقت سے قبل کرنا پڑا  جس کے باعث 21.5اوورز کم پھینکے گئے۔

68ویں اوورز کی پہلی گیند کے بعد ایمپائرز نے خراب روشنی کے باعث کھیل روک دیا۔

اس سے قبل سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور 96 رنز  کی اوپننگ پارٹنرشپ سے اسے درست بھی ثابت کیا ۔

تاہم دوسرے سیشن میں پاکستانی بالرز نے کم بیک کرتے ہوئے یکے بعد دیگرے 4وکٹیں حاصل کرکے سری لنکا کو مشکل میں ڈال دیا۔

آخری سیشن میں سابق کپتان  اینجیلو میتھیوز بھی اپنی وکٹ گنوا بیٹھے  اور پہلے دن کے اختتام  تک سری لنکا نے 68.1اوورزمیں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 202 رنز بنالیے ہیں۔

سری لنکا کی جانب سے کپتان کرونارتنے نے 59،اوشادا فرنینڈو نے 40 اور اینجیلو میتھیوز نے 31 رنز بنائے۔اس کے علاوہ مینڈس 10 جبکہ دنیش چندیمل صرف 2 رنز ہی بناسکے۔

دھننجیا ڈی سلوا 38جبکہ نیروشن ڈک ویلا 11 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں۔

پاکستان کی جانب سے نسیم شاہ  نےدو جبکہ شاہین شاہ آفریدی،عثمان شنواری اور محمد عباس نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

واضح رہے کہ  ایک دہائی بعد ٹیم میں شامل کیے جانے والے بلے باز فواد عالم کو حتمی الیون میں شام نہیں کیا گیابلکہ آسٹریلیا سیریز میں ناکام ہونے والے حارث سہیل کو ایک اور موقع دیا گیا ہے۔

دوسری جانب  عابد علی اور عثمان شنواری  نے ٹیسٹ ڈیبیو کیا ہے۔اس موقع پر قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق نے عابد علی اور بولنگ کوچ وقار یونس نے عثمان شنواری کو ٹیسٹ کیپ پہنائی۔

یاد رہے کہ پاکستان کے تمام 11 پاکستانی کھلاڑی سری لنکا کے خلاف ہوم گراؤنڈ پر پہلا ٹیسٹ کھیل رہے ہیں۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.