محکمہ ریلوے کا جلوشٹل ٹرین 14دسمبر سے چلانے کا فیصلہ

لاہور: (10 دسمبر 2019) محکمہ ریلوے نے جلو شٹل ٹرین 14دسمبر سے چلانے کا فیصلہ کرلیا۔جلو شٹل ٹرین لاہور سے واہگہ کے درمیان دن میں تین مرتبہ چلاکرے گی۔جلو شٹل ٹرین کا افتتاح وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد چودہ دسمبر کو کریں گے۔

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کی ہدایت پر ریلوے انتظامیہ نے چودہ دسمبر سے لاہور ۔واہگہ کے درمیان جلو شٹل ٹرین چلانے کا فیصلہ کیاہے۔یہ ٹرین آخری بار انیس سو ستانوے میں بند ہوئی تھی۔

جلو شٹل ٹرین لاہور سے واہگہ کے درمیان دن میں تین مرتبہ چلاکرے گی جس کا افتتاح وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کریں گے۔جلو ٹرین صبح پانچ بجے لاہور ریلوے اسٹیشن سے روانہ ہوکر مغلپورہ ،ہربنس پورہ ،جلو پارک اور جلو سے ہوتی ہوئی چھ بجے واہگہ بارڈر ریلوے اسٹیشن پہنچ جائے گی۔

اسی طرح واہگہ سے یہ ٹرین صبح چھ بجکر پینتالیس منٹ پر روانہ ہوا کرے گی۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.