پہلا ٹیسٹ: سری لنکا کے 202 رنز پر 5 آؤٹ

پاکستان کیخلافسری لنکا نے پہلے ٹیسٹ کے پہلے دن کھیل ختم ہونے تک 5 وکٹوں کے نقصان پر 202 رنزبنالئے، کرونا رتنے 59 اور فرنانڈو 40 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے، ڈی سلوا 38رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں، نسیم شاہ نے ڈیبیو پر 2 وکٹیں حاصل کرلیں۔

پاکستان میں 10سال بعد ٹیسٹ کرکٹ لوٹ آئی، آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کے راولپنڈی میں کھیلےجارہے میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور پہلے دن کے اختتامپر 5 وکٹوں کے نقصان پر 202 رنز بنالئے۔

آئی لینڈرزاوپنرز نے ٹیم کو 96 رنز کا آغاز فراہم کیا، کرونا رتنے 59 اور فرنانڈو 40 رنزبنا کر آؤٹ ہوئے، اینجلو میتھیوز 31 رنز بناسکے، کوشال مینڈس 10 اور دنیش چندیمل 2رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

دن کے اختتام پردھنن جایا ڈی سلوا 38 اور نروشان ڈکویلا 11 رنز بنا کر کریز پر موجود تھے۔

پاکستان کی جانبسے ٹیسٹ ڈیبیو کرنیوالے نسیم شاہ نے 2 شکار کئے، محمد عباس، شاہین شاہ آفریدی،عثمان شنواری نے ایک ایک کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.