آڈیشنز میں ریجیکٹ ہونے کے باوجود سجل علی کامیاب اداکارہ

 نامور شوبز سٹار اداکارہ سجل علی کو اداکاری سے قبل آڈیشن کے دوران کئی بارریجیکٹ کیا گیا تھا۔ اداکارہ سجل علی کا شمارپاکستان شوبزانڈسٹری کی صف اول کی اداکارﺅاں میں ہوتا ہے جبکہ سجل علی رواں سال کی سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکارہ ہیں۔ تاہم سجل علی کوشہرت ایسے ہی نہیں مل گئی بلکہ انہوں نے اس شعبے میں اپنی پہچان بنانے کے لیے کڑی محنت کی ہے۔ اداکاری سے قبل سجل علی اپنے گھروالوں کی مالی مدد کے لیے ایک مال میں برانڈ کی تشہیرکا کام کرتی تھیں اوراس دوران وہ شوبز میں آنے کی بھی کوششیں کررہی تھیں۔سجل علی کو اپنی آوازکی وجہ سے کئی آڈیشنزمیں ریجیکٹ کردیا گیا تھا تاہم آج سجل علی کا شمار پاکستان کی مصروف ترین اداکاراﺅں میں ہوتا ہے جب کہ وہ بالی ووڈ میں سری دیوی کے ساتھ فلم مام میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.