میٹرک بورڈ نے ضمنی امتحانات سال 2019کے نتائج کا اعلان کر دیا

image
کراچی …… ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے دسویں جماعت سائنس وجنرل گروپ (ریگولر اور پرائیویٹ) ضمنی امتحانات سال 2019کے نتائج کا اعلان کر دیا۔ چیئرمین میٹرک بورڈ پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین نے بتایا ہے کہ سائنس گروپ میں39ہزار392امیدواروں نے رجسٹریشن کرائی تھی،39 ہزار 258امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے جبکہ ان امیدواروں میں سے18ہزار 882 نے کامیابی حاصل کی،اس طرح کامیاب ہونے والے امیدواروں کی شرح 48.1 فیصد رہی۔ اسی طرح جنرل گروپ ریگولر میں 3ہزار 109امیدواروں نے رجسٹریشن کرائی، 3ہزار 75امیدوار شریک ہوئے۔ان امیدواروں میں سے1ہزار 364امیدواروں نے کامیابی حاصل کی، کامیاب امیدواروں کی شرح44.36 فیصد رہی۔اسی طرح جنرل گروپ پرائیویٹ میں امیدواروں کے اعداد و شمار کے مطابق 2ہزار 525نے رجسٹریشن کرائی ،2ہزار 448امیدوار شریک ہوئے۔ان امیدواروں میں سے1ہزار 29امیدواروں نے کامیابی حاصل کی، کامیابی کی شرح 42.03فیصد رہی۔ جبکہ مجموعی طور پر کامیابی کی شرح 47.51 رہی۔

Click here for Online Academic Results

About the Author:

مزید خبریں
تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.