پاکستان کے لیے ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ کھیلنا چاہتا ہوں. محمد حفیظ

لاہور: معروف پاکستانی آل راؤنڈ محمد حفیظ کا کہنا ہے کہ پاکستان کے لیے ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ کھیلنا چاہتا ہوں، جب وقت آئے گا قومی ٹیم سے اچھے اندازمیں ریٹائرمنٹ لینا چاہوں گا۔ تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے آل راؤنڈر محمد حفیظ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 17 سال سے پاکستان کے لیے بیٹسمین کے طور پر ہی کھیلا ہوں، بولنگ میرا پلس پوائنٹ ہے، مس کروں گا۔ محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ پاکستان کے لیے ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ کھیلنا چاہتا ہوں، جب وقت آئے گا قومی ٹیم سے اچھے اندازمیں ریٹائرمنٹ لینا چاہوں گا۔ قومی ٹیم کے سینئر کھلاڑی کا کہنا تھا کہ سلیکشن نے مجھ پر اعتماد کیا، کوشش ہے پرفارمنس سے ٹیم کو جیتاؤں، میرے لیے سب سے ضروری میری پرفارمنس ہے جو جیت میں کام آئے، ہوم کراؤڈ کے سامنے پرفارم کرنے کا الگ مزا ہے۔ قومی کرکٹر نے کہا کہ بابراعظم بہترین کھلاڑی ہے، امید ہے لانگ ٹرم کپتانی کریں، جیت کسی بھی کھلاڑی اور کپتان کو اعتما د دیتی ہے، کپتان مشورہ مانگے گا تو دوں گا۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.